53

حکومت اوراپوزیشن اپنے اپنے مفادات کیلئے کام کررہی ہیں

فیصل آباد(پ ر)امیدوار جماعت اسلامی پی پی115میاں اعجازحسین نے کہا ہے کہ کوئی حکومت،حکمرانی،عدل وانصاف نہیں ہر طرف لو ٹ مار،اقرباء پروری،کرپشن وکمیشن مافیاکا لوٹ مار جاری ہے پرائس کنٹرول کمیٹیا ں برائے نا م ،دودھ والوں نے قیمت کم کی نہ گوشت ودیگر خوردنی اشیا کی قیمتیں کم ہوئی،انتظامیہ غریبوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے اگر عملدرآمد نہیں کروا سکتے تو پرائس لسٹ کیوں جاری کی جاتی،اگرکم قیمتوں میں اشیا نہیں دے سکتی تو حکومت رمضان پیکیج،سستے بازارکا اعلان کیوں کرتے ہیں۔حکمرانوں کی بے حسی لوٹ مار ناکامی ونااہلی نے کم آمدنی والے غربا ومساکین کوپریشان کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاق سے لیکر ضلع تک نہ حکومت ہے نہ انتظامیہ بس سرمایہ دار،زوراور،حکومتی عہدیدارکیلیے سب کچھ ہے لیکن غریب وکم آمدنی والوں کیلیے صرف پریشانی ومشکلات ہیں۔ملک میں عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کی ضرورت ہے یہ ضرورت صرف جماعت اسلامی پوراکرسکتی ہے عوام مسائل کے حل،پریشانی ومشکلات کے خاتمہ کیلیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں