حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات نیک شگون ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ حکومت اور اپوز یشن کے درمیان مذاکرات نیک شگون ہے بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی سمیت جن کواختیاردیاہے تمام ارکا ن کو انکے ساتھ اتفاق کرناچاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مزاکرات کی حکومتی پیشکش کے باوجود احتجاج کی تیاری غیر منا سب ہے۔ مزاکرا ت کے مثبت نتائج بھی آ سکتے ہیں سیا سی تنا اور افراتفری ختم ہوگی- انہو ں نے کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان کی بہتر ی کے لیے جوکردارادا کررہے ہیں وہ ایک تاریخی ہے دنیابھرمیں انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتایے لندن میں عسکری قیادت کے خلاف احتجاج اور بدزبانی قابل مزمت ہے-پی ٹی آئی کوچاہئے کہ اپنے معاملات حکومت کے ساتھ ایک ٹیبل پربیٹھ کر حل کرے موجودہ حالات میں پاکستان جلائو گھیرا کامتحمل نہیں سیاسی معاملات قانونی اورجمہوری طریقے سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں