حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کررہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکے باوقارکردارسے دنیابھر میں پاکستان کوجس طرح عزت مل رہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر نہیں چل سکتی پنجاب میں تعمیر و تر قی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صوبے کا مینڈیٹ ہے اسے بھی تسلیم کرناچاہئے جبکہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مزاکرات کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے-انہوں نیکہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کیلیے جو اقدامات کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگسٹر یا تو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے یا صوبہ چھوڑ گئے۔پنجاب میں اس وقت امن کی فضا نظر آتی ہے، جرائم میں نمایاں کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں