31

حکومت اور PTI کے مذاکرات کا آج فیصلہ کن رائونڈ ‘ اتفاق رائے مشکل

اسلام آباد( بیوروچیف) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اور فیصلہ کن دور آج منگل کو ہوگا تاہم فریقین کے سخت موقف کے باعث اج بھی عام انتخابات ایک ہی دن کروانے سے متعلق اتفاق رائے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ان مذاکرات میں حکمران اتحاد کی کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کرینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ بیانات نہ دینے سے متعلق فریقین نے ثالث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی درخواست بھی رد کردی، صادق سنجرانی نے دونوں سے کہا تھا کہ جب تک بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی اس وقت تک کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے جس سے مذاکرات متاثر ہوں تاہم تحریک انصاف اور حکومت دونوں نے اس کی پروا نہ کی جس سے اب عدم اعتماد بڑھ گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں