حکومت اپوزیشن میں تناؤ بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تنائو کا شکار ہو گئے ، سپیکر کو زبر دستی کرسی سے اتارنے پر غور۔ گزشتہ روز اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنمائوں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو سپیکر ایازصاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا وہ سب کریں گے؟ یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری کشیدگی اور اپوزیشن حکومت تعلقات میں بڑ ھتے تنائوکی واضح عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں