حکومت ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے انتھک محنت کررہی ہے،محمد جہانزیب ،صفدر شاکر

ماموں کانجن (نامہ نگار) چوہدری محمد جہانز یب صفدر شاکر امیدوار ایم پی اے۔حلقہ پی پی 103 مسلم لیگ (ن)نے اپنے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن را عبدالکریم، ڈپٹی ایجوکیشن ناہید چینا اور ڈپٹی ایجوکیشن وسیم کے ساتھ تعلیم کے بہتر حصول کے لیے چکنمبر 498گ ب گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں نئے کمرہ جات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چوہدری محمد جہانزیب صفدر شاکر کا کہنا تھا کہ ہماری گورنمنٹ ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے اور پچھلے 25سال میں محکمہ ایجوکیشن کو اتنا زیادہ فنڈ کبھی نہیں آیا جتنا اب محترمہ مریم نواز اور را سکندر حیات نے انفراسٹیکچر اور تعلیم کے فروغ کے لیے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ جو بہت سی محرومیوں میں متبلا ہے، جن میں ایجوکیشن کا فروغ اور حصول بھی سوالیہ نشان ہے۔ انشا اللہ ہم مامونکانجن کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور مامونکانجن کی عوام کے لیے ان کا حق دلوا کر دم لیں گے۔ مامونکانجن جو اب تک محرومیوں میں رہا ہے، اس کو نکالنے کے لیے ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں