حکومت ایرانی تیل بارٹر سسٹم کے ذریعے خریدے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت ایک موثر اور متبادل حکمت عملی اپناتے ہوئے ایرانی تیل بارٹر سسٹم کے ذریعے خریدے تاکہ عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پٹرولیم درآمدات پر سالانہ 15.2 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں جو زرمبادلہ کے ذخائر پر بھاری بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستان کے مزید دوستانہ تعلقات میں بہتری آئی جوکہ معاشی پیش رفت کا سنہری موقع ہے انہوں نے تجویز دی کہ ایران سے خام تیل کی خریداری پاکستان روپے یا بارٹر سسٹم ( چاول ‘ گندم ‘ فارم مصنوعات کے بدلے ) کے ذریعے کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں