فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی تاجر رہنما شیخ حمزہ گلزار ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کے بجائے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جوسراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کو ان کی ماہانہ آمدن سے بھی کئی گنا زیادہ بل موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سو یونٹس تک بجلی کے بلوں پر کوئی ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی صنعتوں کا اہم خام مال ہے، اگر ایسے صنعت دشمن اقدامات سے گریز نہ کیا گیا تو مینوفیکچرنگ سیکٹر بالکل تباہ ہو جائے گا۔
28