12

حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کاروباری اور تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں دی جا رہی ہیں، وزیراعظم سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے زبیر عیسیٰ کی قیادت میں لاہور میں ملاقات کی وزیراعظم نے برطانوی کاروباری شخصیات کے وفد کو پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی برطانوی کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ملاقات کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،، وزیراعظم شہباز شریف نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اسی وقت سے ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانا ان کی ترجیح ہے اور انہوں نے سعودی عرب چائنہ اور قطر ودیگر ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجہ میں سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 34معاہدے کئے ہیں جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے قطر کے حالیہ دورے کے دوران بھی وزیراعظم نے قطر کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کر کے ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی میاں شہباز شریف کی پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی سراہا ہے نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دوبارہ ٹریک پر آ رہا ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں امریکہ سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوا شریف نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے معاشی اشاریے بہتر’ مہنگائی کم اور شرح سود میں بھی کمی آ رہی ہے ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے آ رہی ہیں،، نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور معیشت کے حوالے سے وہ جتنا تجربہ رکھتے ہیں اتنا تجربہ فی الحال شہباز شریف کے پاس نہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودہ حکومت کی معاسی پالیسیوں کی تعریف درحقیقت وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کی تعریف ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وقت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے سرمایہ کاروں کو اعتماد بڑھ رہا ہے سعودی عرب’ چین’ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مکمل سپورٹ کے بعد عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری خوش آئند ہے وزیراعظم شہباز شریف کا یہ عزم ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا یہ آخری پروگرام ہو قوم کی دعا ہے کہ خدا کرے ایسا ہی ہو! اور پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے اسے کسی بھی مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں