حکومت تاجروں کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی اوردیگر عہدیددارو ںنے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے ریڑی بانوں کوروز گار کے تحفظ کی یقین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکایہ بہت ہی احن فیصلہ ہے تاہم رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہونے سے قبل آٹھ بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجرو ں کے تحفظات بھی دور کئے جا ئیں حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ملک میں معاشی بد حالی ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے تاجروں کے کاروباری حالا ت پہلے جیسے نہیں رہے حکومت تاجروں کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرے انہوں نے حکو مت اور اسکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں موٹر سا ئیکلوںسمیت وہیکل کے داخلے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں