لاہور(بیوروچیف)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے جناح خدمت خلق ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باغ جناح پارک میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران 170 بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ ہر3ماہ بعد مستحق خاندانوں کی بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم اور ہنر کے فروغ پر بھی زور دے رہی ہے تاکہ بچیاں خودمختار بن سکیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دھی رانی پروگرام ہزاروں خاندانوں کیلئے امید کا روش مینار یے۔ یہ اقدام معاشرتی فلاح و بہبود اور مساوات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ خوشحال طبقے کو متوسط گھرانوں کیلئے آگے بڑھ کر ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے۔ جہیز تقسیم پروگرام کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا ہے۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں اور جہیز اسکیموں سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوتا ہے۔ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔




