47

حکومت سازی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

اسلام آباد (عظیم صدیقی) مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کی وفاق پنجاب میں حکومت بنے گی ”دوستوں” نے دونوں پارٹیوں کو کہلوا دیا ہے کہ پیر تک معاملات طے کر لیں بصورت دیگر ہمیں مداخلت کرنا پڑے گی۔ کچھ لو کچھ دے پر کسی بھی وقت معاہدہ طے ہے چیئرمین سینیٹ اہم وزارتیں پیپلزپارٹی کو ملیں گی صدر مملکت اور سپیکر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا معاملہ ہنوز طے نہیں ہوا آج کل میں اہم ملاقاتوں کے بعد سب ٹھیک ہو جائیگا۔ علاوہ ازیں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل’ تحریک انصاف کے آزاد ممبران وفاق میں مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت اختیار کرینگے خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی سے معاملات طے ہو گئے ہیں۔ یوں دو صوبوں کے معاملات تو طے کر لئے گئے ہیں لیکن پنجاب بارے فیصلہ آج کل میں متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں