حکومت سبسڈی دینے کی بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ماہ رمضان سے قبل ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ حکومت سبسڈی دینے کے بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے۔پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر رمضان المبارک سے قبل ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا، ساتھ ہی کہا کہ حکومت سبسڈی دینے کے بجائے سرکاری نرخوں پر عمل یقینی بنائے۔پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے کہا کہ اس وقت چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، مارکیٹ میں ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم، مارچ کے ایڈوانس سودے ہورہے ہیں، ہر سال رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، وزیراعظم سخت ہدایات دیں تاکہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا میں استحکام رہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹریز کو سخت میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے، ترقی پذیر ممالک میں رمضان کے مہینے میں قیمتیں آدھی ہو جاتی ہیں، پاکستان میں ناجائز منافع خوری اپنے عروج پر آجاتی ہے۔پی بی ایف کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیز کی غفلت سے دکاندار اور ریڑھی والا مرضی کی قیمت وصول کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں