89

حکومت سمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FCCI کے نائب صدر سپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف تجارتی عمل کو یقینی بنانے کیلئے شعورکو صارفین کی سطح پر بیدارکی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی مارکیٹوں میں جس انداز سے بے تحاشہ اسمگل شدہ مصنوعات آرہی ہیں اسکے ذمہ دار تاجر نہیں بعض متعلقہ حکومتی ادارے اور انکے اہل کارہیںجن کی ملی بھگت سے نہ صرف ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ملک کے تاجروصنعت کار بھی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت محب وطن تاجروں کو الزام دینے کی بجائے ایسے اہل کاروں کا محاسبہ کرے جواس کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے اب تعلیمی ادار ے بھی محفوظ نہیں رہے سکول کالجوں کے طلبہ و طالبات میںاس مکروہ دھندے کو پھیلایا اور نوجوان نسل کی صحت کوتباہ جا رہا ہے ۔جبکہ غیر قانونی اسلحہ کا استعمال ملک میں بد امنی کو فروغ دے رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیںہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں