حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندا نو ں کو متاثر کرنے کیساتھ ساتھ کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت فوری طورپر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوںکو ریلیف فراہم کرے ۔ کسانوں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی زمین کی دوبارہ آبادکاری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں