کمالیہ(نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما ڈورٹو ڈور مہم اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالنے پر فوکس کررہے ہیں۔ کارکن جیل جانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ جب جیل بھرو تحریک میں گرفتار یوں کا عمل شروع ہوگا تو تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے جیلیں کم پڑ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نو از اور ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
32