حکومت صحافیوں پر پابندیاں لگانے سے باز رہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد علی گردیزی سیکرٹری جنرل، چوہدری ضمیر گجر صدر پنجاب ، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری ، پنجاب میاں راشد حفیظ، محمد رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پیکا ایکٹ جیسے قوانین اپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلئے لاگو کررہی ہے۔ ایسے قوانین من مانی کرنے کے لئے ہردورمیں حکمرانوں کاطرزعمل رہاہے۔حکمران سچ کاگلہ دبانیکی بجائے حق سچ کو اپناطرز عمل بنائیں تاکہ عوام کااعتمادحاصل کرسکیں۔ صحافیوں سمیت کوئی بھی طبقہ ایسے اندھادھندحکومتی مفاداتی قوانین کوماننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ پیکا ایکٹ جیسے قوانین پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیں ۔پارلیمنٹ کا کام عوام کی زندگی میں بہتری لانے اورعوامی مفادات کاتحفظ ہوناچاہیے ناکہ عوام کی زندگی کواجیرن بنانے والے قوانین کوقوم پرمسلط کرنا۔پاکستان فلاح پارٹی پیکا ایکٹ اوراس جیسے کسی کالے قانون کی قطعی حمایت نہیں کرتی اورآزادی اظہار رائے پرقدغن لگانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری منسوخی کامطالبہ کرتی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے ملک بھرکی صحافتی تنظیموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں