40

حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے

کمالیہ (نامہ نگار ) تحصیل میڈیا کونسل رجسٹرڈ کمالیہ کے صدر ندیم عباس قمر نے کہا ہے کہ علاقائی صحافی بے پناہ مشکلات اور مسائل کا شکار ہے حکومت دیگر شعبوں کی فلاح و بہبود کے لیے تو بہت سے اقدامات اٹھاتی ہے لیکن علاقائی صحافیوں کے لیے کبھی بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کیے گئے ہر حکومت نے وعدے اعلانت کیے لیکن ان پر عمل درامد نہ کروایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت علاقائی صحافیوں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے جائز حقوق کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ صحافی برادری نے ہمیشہ بے پناہ مشکلات اور مسائل کے باوجود عوام کی ترجمانی کی ہے اور علاقے کے مسائل کو حکمرانوں تک پہنچایا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر علاقے میں صحافیوں کے لیے صحافی کالونی کا اعلان کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں