37

حکومت عوامی فلاح کیلئے معاشی بحران پرقابو پائے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحر یک انصاف کے سابق ایم پی اے چو ھدری علی اختر خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری چو ھد ری تیمور علی خان نے کہا ہے کہ امپورٹ کی ایل سی کا مسئلہ ابھی تک صحیح طرح حل نہ ہو سکاجس کی وجہ سے ملک کے اندر را میٹر یل کی شدید شارٹیج پیداہو گئی ہے اس بحران کی وجہ سے ہر قسم کا را میٹریل بھی انتہائی مہنگا ہونے سے انڈسٹریز مالکان کی قوت خرید سے باہرہونے سے انڈسٹریز بندہوتی جارہی ہے جس سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سنگین معاشی بحران سے قوم شدید ذہنی اذیت مبتلاہے ۔پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے صنعتیں بند اور کاروبار سکڑ رہے ہیں۔ بجلی کے نرخ شدید مہنگے اور پٹرولیم مصنوعات عام آدمی کے بس سے باہر ہے جبکہ ڈالر کی بے لگام صورتحال نے اقتصادی کاروباری شعبہ ہائے زندگی کے لئے مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے ۔ حکومت ملک میں معاشی خوشحالی ‘ ترقی اور عوامی فلاح کے لئے معاشی بحران پر قابو پائے ۔ قوم ملک میںمعاشی ترقی اورشرح نمو میں مثبت نتائْج کی منتظر ہے ۔ملک و قوم کی اجتماعی معاشی خوشحالی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتاہے انہوںنے کہا کہ انڈسٹریز کا تیزی سے بند ہونا حکمرانوں کے چیلنج ہے ۔ انڈسٹریز بندہونے سے بے روزگاری کا اژدھا مزدوروں کو نگل رہا ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے ۔سفید پوش طبقہ بھوک اور افلاس سے مررہا ہے ۔ حکمران فوری طور پر حالات کو قابو کرے ورنہ نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں