حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اکثر ممالک میں اضافہ ہوا ہے مگر پاکستان میں گزشتہ تین ہفتوں سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے اضافے کی سمری مسترد کی گئی ہے-گزشتہ روزعالم منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر اضافے کے بعد یواے ای میں پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 70فیصد اضافہ کیا گیا ہے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف پارٹی قائد میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں-میاں نوازشریف کوبھی علم ہے کہ جنگ کے اثرات سے توانائی کابحران اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتاہے مگر حکومت نے اربوں روپے کابوجھ خودبرداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کوعوام کااحساس ہے اوروہ کسی طرح بھی مشکلات نہیں چاہتی- انہوں نے کہا کہ ایران کی اللہ تعالی مددکررہاہے ڈونلڈ ٹرمپ کے کردارکی وجہ سے امریکی عوام مضطرب اورسڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں اللہ تعالی کی مہربانی سے اسلام اور ام مسلمہ کے دشمنوں کو شکست ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں