8

حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک اور عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہوکرایک سال میں نہ صرف عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی بلکہ درجنوں منصبوں سمیت اربوں روپے کا ریلیف بھی دیا گیا ہے-ماہ مقدس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان نگہبان پیکج کے تحت غریب لوگوں کے گھروں تک 10ہزارروپے کے چیکس فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بھی فی خاندان 5ہزاررروپے فراہم کئے جارہے ہیں-مرکز اورپنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکرردگی سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی ٹولے کے پاس فساد اور احتجاج کے نام پرتوڑ پھوڑکے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں-انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومتی اقدامات سے عوام خوشحال ہوں گے جبکہ عیدکے بعد میاں نواز شریف بھی عوام کے پاس جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں