حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے پی ٹی آئی کو سیاسی بحران کاشکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے اس لئے پی ٹی آئی کو حکومت کے خلاف جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں-اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ بانی کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں جولوگ متفق اورمتحدنہ ہوں وہ کیاتحریک چلا سکتے ہیں ان کا شیرازہ بکھرچکاہے سب ایک دوسرے پرکرپشن کے الزام عائد کرکے پہلی بار سچ بول رہے ہیں یہ لوگ خود بانی کوبھی جیل میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں- -ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور فیصلوں پر کسی کو اختلاف نہیں اراکین پارلیمان کے علاوہ ہرکارکن متحداور متفق ہے-انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف بہت جلد متحرک ہو رہے ہیں کارکنوں تک ملاقاتیں کریں گے پارٹی بھی مزید مستحکم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں