فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈان کافیصلہ موخر کرناتاجر طبقہ کی مشکلات کااحساس ہے لوگوں کے کاروبارہوں گے تو ملک میں معاشی استحکام ممکن ہے – حکومت اورسرکاری اداروں میں کفایت شعاری سے اربوں رو پے کی بچت ہوسکتی ہے جس سے غر یب عوام کو ریلیف دیاجاسکتاہے-ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی طرف سے پٹرول پر 95 اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویزمستردکرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کو مشکلات کاشکارنہیں دیکھناچاہتی اس لئے حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود125 ارب روپے کابوجھ خود برداشت کرنے کافیصلہ کیاہے توقع ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آ ئندہ چندروزتک مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کااعلان کریں گے-انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ وفاقی حکومت خود برداشت کریگی-جنگ کو رکوانے کیلئے پاکستان سفارتی سطح پر ثالثی کی بھرپور اور پرخلوص کوششیں کر رہا ہے، مفاہمتی عمل میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر فعال اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے نبرد آزما ہے جہاں بڑی بڑی معیشتیں بے بسی کی خاموش تصویر بنی ہوئی ہیں۔



