حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں کامیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ اسد اعجاز منا نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف میاں نوازشریف کی تقلید میں ملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اور مہنگا سے نجات دلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں گندم 4500 سے کم ہوکر2000 تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوچکی ہیں عوام کومسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کی کارکردگی کا خودموازنہ کرنا چاہئے-ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے4سال ملک کیلئے ڈرانا خواب ثابت ہوئے تاہم موجودہ حکومت کو پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں