حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کرے’ صائمہ نور

لاہور(شوبز نیوز)معروف اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے انڈسٹری سے وابستہ افراد سے رابطے کر کے ان کو سٹوڈیوز کو آباد کرنے کیلئے رضا مند کرے۔ جب تک حکومت مدد نہیں کرے گی فلم انڈسٹری کی بحالی نا ممکن ہے انہوں نے کہا ماضی میں گنڈاسہ کلچر نے فلم انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا بعض فلمساز صرف منافع کی خاطر ایسی فلمیں پروڈیوس کرتے رہے جبکہ معیار کو مد نظر نہیں رکھا گیا ، ادکارہ نے کہا کہ فلموں میں یکساں کہانیوں کے بھی فلم بینوں کو سینمائوں سے دور کر دیا۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد سے حکومت رابطے کر کے ان کو آمادہ کرے اور انڈسٹری کی بحالی کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں