حکومت فوری طور پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرے تاکہ کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے اور انہیں فصلوں کی بہتر قیمت مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، مرکزی مسلم لیگ ضلع ٹوبہ کے جنرل سیکرٹری میاں سہیل،کسان تحریک کے صوبائی صدر اسامہ ورک و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کرتی تو اس کے بدلے بیج، کھاد، زرعی ادویات اور آلات میں سبسڈی دینے کے اقدامات کرے تاکہ کسانوں کو ضروری وسائل تک رسائی حاصل ہوسکے اور ان کی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں