حکومت قوم سے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کریگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت قوم سے بجلی سستی کرنیکا وعدہ ضرور پورا کرے گی عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہوئی اور عوام کو ریلیف ملا، پی ٹی آئی نے قومی ادارے تباہ کئے اور پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی عروج پر پہنچی جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب پسماندگی کی دلدل سے نکل کر خوشحالی کی منزل پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں