حکومت معاشی استحکام میں کامیاب ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت کے ایجنڈے میں معاشی استحکام ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہوچکی ہے۔پاکستان اور عسکری قیادت کیخلاف ویلاگ کرنیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم میاں شہبا ز شریف کے دنیا بھر میں مثبت کردارسے پاکستان کاوقاربلند ہواہے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جومنصوبے پیش کئے اورعوام کوجس طرح مشکلات سے نکالااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پنجاب کے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت مہنگائی میں ریلیف دیاگیااگر2017 میں میاں نوازشریف کے خلاف سازش نہ کی جاتی اور معشیت کابیڑہ غرق نہ کیاجاتاتو آ ج پاکستان آ ئی ایم ایف سمیت کسی کا محتاج نہ ہوتامیاں نوازشریف توآ ئی ایم ایف سے نجات حاصل کرچکے تھے اور پاکستان خوشحال اور خود مختاردکھائی دے رہاتھا- انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے کردارسے اپنی سیاست کاخودبیڑہ غرق کیاہے عوام کو خودموازنہ کرناچاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں