24

حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد(پ ر) پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشانے کہا ہے کہ ملک میں ہرطرف معاشی بحران ہے اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ شرمناک ہے رواں سال بھی لاکھوں نوجوانوں اور ہنر مند پاکستانیوں کا روزگار کے حصول وبہتر معیار زندگی کے لئے بیرون ممالک منتقل ہونا با حیثیت قوم ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ، حکمرانوں کو اس حوالے سے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق پاکستان میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے بیرون ممالک منتقل ہونے میں کئی گناہ اضافہ ہو رہا ہے جو کہ پریشان کن ہے ، بہترین معیار زندگی کی خواہش کے لیے رواں سال بھی اب تک 6 لاکھ سے زائد نوجوان بیرون ملک جاچکے ہیں۔ان افراد میں انجینئرز ،ڈاکٹرز ،اساتذہ اور دیگر ہنر مند افراد بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں