حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ آ ئی ایم ایف کی رکاوٹ کے باوجود حکومت نے بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی کا فیصلہ کر لیا ہے اب عوام کا یہی اہم مسئلہ ہے باقی روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جاچکی ہے، مئی میں عوام کوکم قیمت کے ساتھ بل آ ئیں گے-ثابت ہوگیاہے کہ مسلم لیگ ن کو عوامی مشکلات کااحساس ہے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آ ئی ایم ایف سے نجات حاصل کرلی تھی مگر2018میں اقتدار میں لائی گئی پی ٹی آئی نے آ ئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کئے جن کی وجہ سے بجلی سمیت ہر سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام وریلیف دیاگیاہے-قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی سے متعلق حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کاکہناتھاکہ جنریشن کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں