حکومت نے صوبوں کی مشاورت سے پٹرول کی قیمت میں ردوبدل کیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرمملکت بلال اظہر کیانی اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبوں کی مشاورت سے پٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا،صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی حاصل کرنے کیلئے ایکسائز میں رجسٹریشن لازمی ہے،تین ہفتوں تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں،قیمتیں بڑھنے سے روکنے کیلئے حکومت نے129 ارب روپے خرچ کیے۔اتوار کو یہاں وفاقی وزیر آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاکہ پاکستان قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں،نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کوششوں کیلئے متحرک ہیں۔وزیرِ مملکت خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتیں 3ہفتے تک بڑھنے سے روکے رکھیں، وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتوں کا بوجھ عوام کے بجائے حکومت پر ڈالا، پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی مشاورت سے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا، کمزور طبقے کو ریلیف رینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو 100 فی لٹر سبسڈی دی جارہی ہے، ملک میں پٹرول کے لیے کہیں بھی لمبی قطاریں نہیں لگیں۔انہوںنے کہاکہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے پاکستان بھر کردار ادا کررہا ہے ، وزیراعظم خطے میں قیام امن کے کوشاں ہیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیرآٹی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جا رہی ہے، ریجنل سسٹم کے ذریعے سبسڈی منتقلی کا عمل شروع کیا گیا ہے ، صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، وزارتِ آئی ٹی ، وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر کام کررہے ہیں، جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کہیں خلل نہیں آنے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں