سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے حکومت نے جو وعدہ بھی عوام سے کیا ہے اسے پورا کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ شہبازشریف نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو بے شمار خواب دکھائے اور اقتدار میں آتے ہی عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مشن پر گامزن ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار نائب صدر یوتھ ونگ نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایک سال کے دوران ایک بار بھی کوئی ایسا اقدام نہیں کیا گیا جس سے عوام کو براہ راست کچھ بھی فائدہ ہوا ہو لیکن اب عوام اس حکومت کے رنگ جان چکے ہیں
32