حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (بیوروچیف)ECCنے ریفائنریوں ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12روپے اضافے کی منظوری دے دی۔یہ اضافہ16مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا’ حکومت آج نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC)نے 13مئی 2025بروز منگل منعقدہ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا ہے کہ 16مئی سے متوقع پیٹرولیم مصنوعات (POL)کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs)اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں