فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما، چیئرمین آرگنائزیشن کمیٹی فیصل آباد (سٹی) حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی معاونت کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے اور لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی یہ روایت ہے کہ اس نے زبانی دعوؤں کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے۔ حکومت عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے، مہنگائی، غربت، بے روزگاری کے خاتمہ سمیت ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے بجلی نرخوں میں کمی سے ملک میں جہاں صنعتی انقلاب آئے گا اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا




