حکومت نے مہنگائی کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کے مطابق کام کررہے ہیں-ڈیڑھ برس میں پہلی حکومت ہے جس نے مہنگائی کوکنٹرول اورعوام کو ہرسطح پرریلف دیاہے جبکہ پی ٹی آئی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں میں عوام کو تکلیف دی ہے میاں نواز شریف 2017 میں آ ئی ایم ایف کوخیرباد کر گئے ان کے خلاف سازش کے نتیجے میں آ نے والے پی ٹی آئی ٹولے نے ملک کوگروی رکھ کرعوام کومہنگائی سے زندہ درگورکردیا-ان کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی میں تقریرکے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے باوجود اپوزیشن کے 26 ارکان کی بحالی سے جمہوریت کاوواربلندہوا ہیقائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کی اپوزیشن ارکان کی بحالی کی ہدایت اورحکومت کی جانب سے بحالی کی حمایت سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن قانون کی بالادستی اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے-انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بھی یہی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو ایوان میں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اتفاق رائے کے ساتھ اختلاف رائے بھی ہوتاہے مگرمنتخب ارکان کو ایوان میں عوام کی نمائندگی کا حق رہنا چاہیے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں