حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔ روس ‘ بیلاروس کے ساتھ مختلف معاہدوں ‘ سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں بڑے سرمایہ کاری کے لئے سرگرم ہونے سے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈکس میںپہلی بارایک لاکھ دس ہزار پوائٹس سے بڑھ جاتاہے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مثبت ٹریک پر چل نکلا ہے ۔ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو پاکستان کے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں اس بات کو ہر پاکستانی کو سمجھنا ہو گا کہ ایسا کیوںہوتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں