25

حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ‘ شہباز شریف

میانوالی(نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چشمہ سی 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل اور جوہری توانائی کا یہ منصوبہ ماحول دوست ہو گا ہمارے پاور پلانٹس اللہ کے فضل سے محفوظ ہیں یہ ملکی سستی توانائی کے حصول کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہو گا افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا یہ منصوبہ ان کا منہ توڑ جواب ہے اب ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل ٹل چکا ہے عظیم دوست چین نے ہر مشکل کی گھڑی میں تعاون کیا ہے یہ منصوبہ بھی پاک چین دوستی کی بڑی مثال ہے اس منصوبے سیملک میں معاشی استحکام آئیگا روزگار بڑھے گا نوکریاں ملیں گی میں صدر چین شی جن پنگ و چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں اس منصوبے سے پاک چین معاشی تعلقات مزید بڑھیں گے آئی ایم ایف کے تعاون سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے وہ چشمہ میں چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی 5 کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب میں حاضرین سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے بھی اس منصوبے کو محفوظ و ماحول دوست قرار دیا ہے گزشتہ چار ماہ میں چین نے پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالنے لیئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات قائم ہیں نیوکلیئر تعلقات میں اشتراک دونوں ممالک کے تعلقات میں اہمیت کا حامل ہے سی 5 سستی توانائی پالیسی کا تسلسل ہی ہے ہم چین کے مشکل وقت میں کام آنے کو کبھی نہیں بھولیں گے چین سعودی عرب اور یو اے ای کے مشکل وقت میں کام آنے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انکی معاونت کے مشکور ہیں چائینہ نیوکلیئر کمیشن کے چیئرمین نے کیا کہ سی 5 کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقعہ پر حکومت پاکستان اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں نیوکلیئر پاور میں اشتراک سے دونوں ممالک کے تعلقات بڑھیں گے یہ نیوکلیئر منصوبہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شی جن پنگ کا وڑن ہے چین آئیندہ بھی پاکستانی نیوکلیئر پروگرام میں مدد کرتا رہے گا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایٹمی توانائی کے حصول میں خود کفیل۔یو جائے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا انور نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس نے ملک میں روزگار کے نئے اور بہترین مواقع پیدا کیئے ہیں سی 5 ملکی ایٹمی توانائی کے میدان میں عظیم منصوبہ ثابت ہو گا ہم پہلے ہی 4 پلانٹس سے بہترین اور سستی بجلی بنا رہے ہیں ہمارے سائنسدان و انجینیئرز اور ٹیکنیشن و سب ملازمین اچھا کام کر رہے ہیں اور ہم ان سب کے معترف ہیں ہمارے پاور پلانٹس ماحول دوست و سستی بجلی پیدا کرنے کا منبع ہیں قبل ازیں وزیراعظم نے سی 5 چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا یہاں تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور تختی کی نقاب کشائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں