سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے پولنگ نومبر کے پہلے ہفتہ میں کروانے کا عندیہ دیدیا ہے اگست میں اسمبلیاں تحلیل کرکے نگران سیٹ اپ لایا جائیگا جو نومبر کے پہلے ہفتہ میں انتخابات میں کروانے کا پابند ہوگا نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائیگی اس ضمن میں حکومت نے پی ٹی آئی کو نگران وزیر اعظم کے ناموں کے حوالہ سے اپنی رائے دینے کیلئے کہا ہے۔
26