24

حکومت نے IMF کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے سستا پٹرول سکیم پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دور ہونے تک موخر کر دیا ہے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سستا پٹرول سکیم پر شاید ہم آئی ایم ایف کو اپنا مقف ٹھیک طرح بتا نہیں سکے، سستا پیٹرول اسکیم پرعملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دورہونے تک مخرکر دیا۔ مصدق ملک نے روس سے تیل کی درآمد بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی خوشخبری تو سنائی’البتہ معاہدے کی تفصیلات فی الحال منظر عام پر لانے سے گریز کیا۔ کہا ابھی روس سے تیل کا ایک کارگو منگوا رہے ہیں۔ روس سے تیل کی درآمد بڑھنے سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی تاہم معاہدے کی کمرشل تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ایک پالیسی موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی ہے، ریفائنریز میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کا معاملہ چند ماہ میں طے پا جائے گا۔ دوسری پالیسی نئی ریفائنریز لگانے سے متعلق ہے جو منظور ہو چکی۔مصدق ملک نے کہا کہ پرانی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے متلعق وزارت خزانہ کے تحفظات دور کریں گے، ریفائنڑیز اپ گریڈیشن سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں