حکومت ٹول ٹیکسز میں کیا جانیوالا اضافہ واپس لے

کمالیہ(نامہ نگار)سندھو پاور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین چوھدری وحید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شعبہ ٹرانسپورٹ پر ٹیکسز کی بھرمار کر دی گئی ہے بسوں میں استعمال ہونے والے آلات مہنگے ہو چکے ہیں ٹول ٹیکسز کے ریٹس کئی گنا تک بڑھا دیے گئے ہیں ایسے حالات میں شعبہ ٹرانسپورٹ زبو ں حالی کا شکار ہے اخراجات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں جبکہ آمدن وہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ٹول ٹیکسز میں کیے گئے اضافے کو واپس لے اور شعبہ ٹرانسپورٹ کو ریلیف فراہم کرے تاکہ یہ شعبہ اپنے پاں پر کھڑا رہ سکے مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں کوشش کرتے ہیں کہ جس قدر ممکن ہو سکے مسافروں کو بہتر سے بہترین سہولیات میسر کی جائیں اس سلسلہ میں حکومت کو بھی شعبہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور ٹیکسز کی بھرمار کو ختم کر کے اس شعبہ کو ریلیف دیا جائے تاکہ یہ شہریوں کو سستی سفری سہولیات میسر کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں