حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کو بچانے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات کے 20ارب ڈالرز کے زرمبادلہ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پہلے ہی پچاس فیصد چھوٹی بڑی صنعتیں بند ہوچکی ہیں اگر حکومت نے بجلی اور گیس کے اخراجاتی ٹیرف کو بحال نہ (باقی صفحہ 2نمبر )کیا تو پھر ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو جائے گی جس سے ملک میں بیروزگاری کا طوفان بھی آئے گا۔ ہم ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے سستی یا مفت بجلی اور گیس کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں جس سے حکومت ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرے ہم ملک کی معاشی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے درد دل کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات سے 20 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت ان سے بجلی اور گیس کی اصل قیمت لے۔ بجلی چوری اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے اضافی اخراجات کا غیر منصفانہ ٹیرف واپس لیا جائے۔ اس وقت برآمدات اور لاکھوں افراد کے روزگار کو بچانے کے لئے ہم جائز مطالبہ کررہے ہیں اگر حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نظر انداز کیا تو ملک میں تمام انڈسٹری بند ہو جائے گی جس کے نتائج کو حکومت سامنے رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں