حکومت پائیدار اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے

لاہور (بیورو چیف)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے موثر گورننس، مضبوط قیادت اور پائیدار اصلاحات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے،صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری درحقیقت انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری ہے جو معاشی ترقی اور سماجی استحکام کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔وہ راشد لطیف خان یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس بعنوان ”ہیلتھ کئیر ان ایکشن۔ گورنینس لیڈرشپ اینڈ ریفارمز ”سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملک بھر سے ماہرینِ طب، ماہرینِ تعلیم، پالیسی سازوں اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صوبائی وزیر نے شرکا کو بتایا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں عوامی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، تشخیصی سہولیات کی بہتری اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں