حکومت پاکستان کا سیف گیمز آئندہ سال مارچ میں کروانے کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سائوتھ ایشین گیمز کے پاکستان کے انعقاد کے حوالے سے حکومت نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے 14ویں سیف گیمز آئندہ سال مارچ میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے سائوتھ ایشین اولمپک کونسل کو مکمل یقین دھانی کروا دی جبکہ سیف گیمز 23 سے 31 مارچ 2027 تک پاکستان میں ہی منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ سائوتھ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، جو اولمپک کونسل آف ایشیا کی 46ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر تاشقند میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سائوتھ ایشین اولمپک کونسل عارف سعید شریک ہوئے جبکہ حکومتِ پاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود بھی موجود تھے۔سائوتھ ایشین اولمپک ممالک نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں