حکومت پنجاب عوامی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے

تاندلیانوالہ(نامہ نگار )مسلم لیگ(ن)کے رہنما پیر نین شاہ قریشی ہاشمی پنڈی شیخ موسیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ عوامی خوشحالی کی خاطر دن رات کوشاں ہے۔ پارٹی قیادت عوام سے کئے گئے وعدوں کو تیزی سے عملی جامعہ پہنا رہی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کو مفت گھر فراہم کرنے کے وعدہ کی تکمیل یقینی بنائی ہے جو ان کی عوام دوست کا کھلا ثبوت ہے۔ تمام اضلاع میں اپنا گھر اپنی چھت ویژن کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ن لیگ کے ا قتد ار سنبھالنے کے بعد معیشت کا پہیہ تیزی سے چلا اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوا تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ کے ہر دوراقتدار میں معیشت مضبوط اور مستحکم ہوئی قوم جانتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں