حکومت پٹرولیم قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات اٹھائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست پیداواری لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے، جس کا بوجھ بالآخر عام شہری اور کاروباری طبقہ برداشت کرتا ہے۔صدر چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہو اور برآمدات کو فروغ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں