حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اوروفاقی وزیر خزانہ کی توجہ ا سمان کو چھوتی مہنگائی و بیروزگاری ،ملک کی بدترین معاشی صورتحال ،انتہائی محدود کاروباری سرگرمیاں، دم توڑتی صنعتیں،بڑھتی بیروز گاری ،ایکسپورٹ میں مسلسل کمی اور ہر ادارے میں اربوں روپے کی کرپشن پرمبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اسکا فوری نوٹس لیںانہوں نے پوائنٹ آف سیلز کی آڑ میں ملک بھر کی کاروباری مارکیٹوں میں سرکاری اہل کاروں کی مبینہ زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس زیادتی کے خلاف تاجروں کو راست اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کریں ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک کی سب سے بڑی منتخب تاجر تنظیم ہے جوصدرمحمد کاشف چوہدری ، خواجہ سلیمان صدیقی ،سید عبدالقیوم آغا اور دیگر قائدین کی قیادت میں ملک بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاںہے اوراسکے مثبت نتائج کے حصول کیلئے مشاورت پر یقین رکھتی ہے تاکہ تاجر دوست ماحول پیدا کرنے ،ملک کی تباہ حال معیشت کو سنوارنے، ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بجلی پہلے ہی مہنگی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کے اثرات تاجروں اورعام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے مہنگائی نے ہر طبقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ واپس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں