7

حکومت پیغام اولیاء عام کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صوفی احمد دین قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی محبت مصطفی ۖ کے پیغام کو عام کیا۔صوفی احمد دین قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ اولیا کاملین نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔حکومت پیغام اولیا عام کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہارڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیرمیاں محمد آصف رضاقادری نیصوفی احمد دین قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہکے عرس کے موقع پرملک پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوفی احمد دین قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے فروغ کیلئے وقف کی۔اولیا اللہ کی محبت دونوں جہاں کی سعادت اور رضائے الہی پانے کا سبب ہے۔ اولیا کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے میں بڑھتے ظلم اورنا انصافی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔حضور ۖسے سچی محبت اور اولیا کاملین کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔اولیا کاملین کا دامن ِرحمت صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ نزع وقبر اور حشر میں بھی کام آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں