16

حکومت پیکا ایکٹ ناکامیوں کو چھپانے کیلئے لاگو کررہی ہے

گوجرہ( نامہ نگار )پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد علی گردیزی سیکرٹری جنرل، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری، پنجاب میاں راشد حفیظ، محمد رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پیکا ایکٹ جیسے قوانین اپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلئے لاگو کررہی ہے۔ ایسے قوانین من مانی کرنے کے لئے ہردورمیں حکمرانوں کاطرزعمل رہاہے۔حکمران سچ کاگلہ دبانیکی بجائے حق سچ کو اپناطرز عمل بنائیں تاکہ عوام کااعتمادحاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں