حکومت کابجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ عوام دوستی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی کرنے کا فیصلہ عوام دوستی کا ثبوت اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کی تقلید ہے چندہفتوں بعدعوام کی اس واحد مشکل سے نجات ملے گی ۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے عوام خوشحال ہوں گے-بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق جامع اور مثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیارکیاجارہاہے جس کی جلد تفصیل سامنے آجائے گی-ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں جس طرح عوام کو ہرسطح ریلیف دیااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد مہنگائی میں بھی مزیدکمی ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں