حکومت کافی حد تک مہنگائی کنٹرول کرچکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق کافی حدتک مہنگائی کنٹرول ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے بھی فوری ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں ای ٹیکسی ،اسمارٹ ٹرانسپورٹ ، کمپیوٹنگ سینٹر اور دیگر شعبوں میں2کھرب روپیکی سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس کی وزیر اعلی نے اصولی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز ہر شعبے میں صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول قرار دیتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دینے ، فوکل پرسن مقرر کرنے ، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو فوری آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز چین کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی جس میں چینگ ڈو جنرل کوارڈی نیٹر برائے آئی سی ٹی اور ڈپٹی سی ای او ہواوے شامل تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے سمیت متعدد منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور میں اسمارٹ کنٹرول روم ، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول اور اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر قائم ہو گا۔ چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کی بھی ٹریننگ دے گی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلائوڈ سینٹر قائم کرے گی جس کیلئے حکومت پنجاب اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔ فیز ٹو میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے اے آئی انڈسٹری سینٹر قائم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹربنانا چاہتی ہیں۔ ان کیاس عزم کو چین بھی باہمی تعاون سے آگے بڑھا رہا ہے۔ توقع ہے کہ پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی حب بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں